اسٹینڈ اپ کامیڈین فائزہ سلیم یوں تو اپنی اداکاری سے لوگوں کو ہنساتی رہتی ہیں، تاہم انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات میں رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔فائزہ سلیم کی مہندی کی تقریبات گزشتہ شب منعقد ہوئیں، جس میں نہ صرف وہ خود رقص کرتی دکھائی دیں، بلکہ ان کا دولہا ابو ذر بھی ان کے ساتھ ڈانس کرتا دکھائی دیا۔فائزہ سلیم کی مہندی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں دولہا اور دلہن کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات بھی گانوں پر رقص کرتی دکھائی دیں۔بات صرف فائزہ سلیم اور دیگر شوبز شخصیات کے رقص پر ختم نہیں ہوئیں، بلکہ فائزہ سلیم نے اس موقع پر شادی کرنے والی خواتین کو ایک اہم پیغام بھی دیا کہ انہیں بھی اپنی شادی کے موقع پر جی بھر کے خوشی کرنی چاہیے۔
فائزہ سلیم نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں دلہنوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنی شادی کے موقع پر خوشی کریں۔کامیڈین اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مہندی کی تقریبات کے دوران کامیڈی نائیٹ کا اہتمام کیا اور دوستوں کے ساتھ انہوں نے خوب انجوائے کیا۔ فائزہ سلیم کے مطابق انہوں نے اپنی والدہ سے مہندی کی تقریبات کے دوران منفرد انداز میں خوشیاں منانے کی اجازت لی تھی، جس کے بعد ہی انہوں نے یہ سب کیا اداکارہ نے رقص کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی اور دولہے ابو ذر کی رضامندی سے نکاح نامے میں کچھ شرائط شامل کی ہیں۔, ادھر فائزہ سلیم کی شادی کی تقریبات کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں دوستوں اور دولہے کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فائزہ سلیم کی مہندی کی تقریبات کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں، جن میں مختلف شخصیات کو مشہور گانوں پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ منشا پاشا اورجبران ناصر کی بولی وڈ آئٹم گانے ’دلبر دلبر‘ کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، علاوہ ازیں دیگر شخصیات کی جانب سے بھی رقص کی ویڈیوز کو سراہا گیا