سارہ شادی سے پہلے اس بات سے ڈرتی تھی کہ۔۔ فلک شبیر نے سارہ خان سے شادی سے پہلے ان کے خوف سے متعلق کیا انکشاف کیا؟

image

ہماری انڈسٹری میں بہت سے مشہور جوڑے ہیں جنہیں لوگ اسکرین اور آف اسکرین دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں۔ ایک نوجوان جوڑا جو اپنی منگنی کے آغاز کے ساتھ ہی مداحوں کا پسندیدہ بن گیا تھا، جو بذات خود ایک خوابیدہ معاملہ تھا سارہ خان اور فلک شبیر۔ دونوں کا پریوں کی کہانی کا رومانس رہا ہے اور وہ یقینی طور پر لوگوں کیلیئے ایک پرفیکٹ کَپل رہے ہیں اپنے رومانوی اور فلک کی گلاب گفٹ کرنے کی عادت کی وجہ سے۔

حال ہی میں دونوں دِی مرزا ملک شو میں بطورِ مہمان آئے تھے اور وہاں فلک شبیر نے شادی سے پہلے کی کچھ گفتگو شیئر کی۔ فلک نے سارہ سے متعلق سوالات اور ان خدشات کے بارے میں بات کی جن سے وہ شادی کرنے سے پہلے گزر رہی تھیں۔

فلک نے بتایا کہ "اگرچہ ہم دونوں کے درمیان سب کچھ بہت اچھا تھا لیکن، سارہ جاننا چاہتی تھیں کہ کیا وہ شادی کے بعد انہیں کام کرنے سے روکیں گے تو نہیں؟ اور یہ ان کا واحد خوف تھا جس سے وہ گھبراتی تھیں۔ فلک نے کہا کہ، میں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ایسا کبھی نہیں کریں گے اور کہا کہ مردوں کو خاص طور پر خواتین کی ترقی اور حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ سارہ نے اپنے کرئیر میں بہت کچھ کیا تھا وہ ایک بڑا نام تھیں اور لوگ ان سے محبت کرتے تھے"۔

اور جیسا کہ پھر دنیا نے دیکھا کہ فلک نے ہمیشہ سارہ کی بہت مدد کی ہے اور انکا ساتھ دیا ہے۔

You May Also Like :
مزید