معروف اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیگم کی ایم آر آئی کروانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ سارہ خان اس وقت بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں۔ لیکن ابھی تک ان کی بیماری کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
واضح کچھ روز قبل اداکارہ اپنے شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ کے ساتھ غیر ملکی دورے پر گئی ہوئی تھیں جہاں چھٹیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا صارفین اور سارہ خان کے مداحوں نے خوب پسند کی تھیں۔