وقت نے کتنا بدل دیا ہے انھیں ۔۔ ٹی وی پر پہلی بار کب اور کہاں نظر آنے والے چند مشہور شخصیات، جنھیں آج سب جانتے ہیں

image

انسان کبھی نہیں بھولتا کہ اس نے اپنے کرئیر کا آغاز کہاں سے کیا تھا کیونکہ وہ ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب سب کچھ نیا ہوتا ہے، اسکے بعد وہ غلطیاں کر کر کے سیکھتا ہے اور اپنی زندگی میں ایک مقام حاصل کرتا ہے۔

آج ہم آپکو کچھ مشہور شخصیات کے ٹی وی پر ان کے پہلے دن کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں اور وہ اس وقت کیسے دکھائی دیتے تھے، اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپکو بھی احساس ہوگا کہ وقت نے ان سب کو کتنا بدل دیا ہے۔

صباء فیصل:

آج صباء فیصل کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں کیونکہ وہ ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ ہیں جو اپنی ایکٹنگ اور اخلاق کی وجہ سے ہر دل عزیز ہیں۔ پر کیا آپ جانتے ہیں اداکاری کرنے سے پہلے وہ کیا کرتی تھیں؟

ڈراموں سے پہلے وہ پی ٹی وی کے سنہرے دور میں سر پر دوپٹہ لیئے انتہائی دھیمے لہجے میں ادب کے ساتھ خبریں پڑھا کرتی تھیں، وہ ایک نیوز کاسٹر تھیں۔

اقرارالحسن:

اقرار الحسن کو آج ہر کوئییی جانتا ہے وہ ایک مشہور اینکر ہیں اور انکا شو سرِ عام پورے پاکستان میں دیکھا جاتا ہے اور بہت سے لوگ اسکی ٹیم کا حصہ بھی ہیں، پر کیا آپ کو یاد ہے کہ پہلی بار آُ نے اقرار کو ٹی وی پہ کب اور کہاں دیکھا تھا؟

اقرار الحسن پہلی بار ٹی وی پر انعام گھر شو میں نظر آئے تھے جہاں انھوں نے اپنے کالج کی طرف سے مقابلے میں حصہ لیا تھا اور انکی ٹیم جیتی بھی تھی۔

وسیم بادامی:

وسیم بادامی ایک کامیاب اینکر پرسن اورہوسٹ ہیں، وہ ٹی وی پر سیاسی اور فیملی شوز کرتے ہوئے ںظر آتے ہیں۔ پر جب یہ ٹی وی انڈسٹری میں آئے تھے تو ایک خبریں پڑھنے والے نیوز کاسٹر تھے اور یہی ان کے بچپن کا خواب بھی تھا۔ جب وہ خبریں پڑھتے تھے تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ جیسے کوئی معصوم سا بچہ بٹھا رکھا ہے۔

عامر لیاقت:

مرحوم عامر لیاقت اب اس دنیا میں تو نہیں ہیں مگر یہ وہ نام ہے جس نے ٹی وی کی دنیا پر راج کیا ہے، وہ اپنے ابتدائی دنوں میں جب ٹی وی پر آئے تو نعت پاک ﷺ پڑھ رہے تھے اور اس وقت انہوں نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی جس میں وہ انتہائی خوبصورت اور معصوم لگ رہے تھے۔

You May Also Like :
مزید