نہ میں روزہ رکھتی ہوں نہ ہی وہ مجھے بولتے ہیں ۔۔ مسلم مردوں سے شادی کرنے والی ہندو اداکارائیں، کیا وہ محبت کی خاطر اسلام کی پیروی کرتی ہیں؟

image

اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ سچی محبت کوئی مذہب یا ذات نہیں دیکھتی، اور بالی ووڈ جوڑوں نے اسے بار بار ثابت کیا ہے۔ محبت اپنی جگہ لیکن شادی کے بعد مختلف مذہب کو اپنانا یا ایک ایسے شخص کے ساتھ ساری زندگی گزارنا جس کا بنیادی مذہب ہی آپ سے الگ ہو، کہیں نہ کہیں اُس رشتے پر بہت سے سوال اٹھا دیتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنھوں نے مسلم مردوں سے محبت کی شادی کی ہے، پر کیا وہ محبت کی خاطر اسلام کی پیروی کرتی ہیں یا نہیں؟

کرینہ کپور خان:

کرینہ کپور نے مسلم اداکار سیف علی خان سے شادی کی ہے، جس کے بعد ان کی زندگی میں صرف نام میں خان لگانے کا کے علاوہ کچھ تبدیل نہیں ہوا۔ وہ ہندو مذہب کی پیروی کرتی ہیں اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ رمضان میں روزے رکھتی ہیں؟ تو انھوں نے فوراً جواب دیا کہ نہیں! میں نے کبھی روزہ نہیں رکھا نہ ہی ارادہ ہے کیونکہ میں ایک وقت کا کھانا بھی نہیں چھوڑ سکتی۔

حنا خان:

انڈین ٹی وی اداکارہ حنا خان سے جب ان کے ہندو بوائے فرینڈ کے بارے میں پوچھا گیا کہ، کیا روکی نے آپ کی خاطر کبھی روزہ رکھا تو انھوں نے صاف انکار کردیا۔

کرن راؤ:

کرن راؤ اداکار عامر خان کی سابقہ بیوی ہیں، ان سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے رمضان اور روزے کا جواب دینے کے بجائے صرف عید منانے کی بات کی، انھوں نے کہا یہ ایک ایسا تہوار ہے جب سارا خاندان ایک دوسرے سے ملتا ہے اور خوشیاں مناتا ہے۔

دپیکا ککڑ:

مشہور ٹی وی اداکارہ دپیکا ککڑ اس معاملے میں سب سے اچھی رہیں، انھوں نے مسلم اداکار شعیب ابراہیم سے محبت کی شادی کرنے کے بعد مکمل طور پر اپنا مذہب تبدیل کردیا اور اب وہ پوری طرح مسلمان ہیں۔ دپیکا نماز بھی پڑھتی ہیں، روزے بھی رکھتی ہیں اور اسلام کی پیروی بھی کرتی ہیں۔ اور وہ اس حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز لگاتی رہتی ہیں۔ اس حوالے سے ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتی ہیں
You May Also Like :
مزید