میں بھلے جوتا تبدیل کروں یا نہ کروں، بس میری بیٹی ۔۔ فریحہ جبین نے اکیلے بیٹی کی پرورش کرنے کے لئے کیا قربانیاں دیں؟

image

"خود سی کلاس رہی تاکہ اپنی بیٹی کو اے کلاس کرسکوں. میری خواہش تھی کہ میں بھلے جوتا تبدیل کروں یا نہ کروں بال رنگوں یا نہ رنگوں، کوئی اسٹائل نل مارو لیکن میری بیٹی پڑھ کر آئے تو پھر مزہ آئے گا اور اللہ پاک نے میری سن لی۔"

یہ کہنا ہے سینیر اداکارہ فریحہ جبین کا جنھوں نے محب مرزا کے ٹاک شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور بیٹی کی پرورش کے حوالے سے حقائق بیان کیے.

پروگرام میں فریحہ کی صاحبزادی امر خان بھی موجود تھیں جو کہ ایک بڑی اداکارہ ہیں. امر نے بطور سنگل پیرینٹ اپنی والدہ کو ہمیشہ مشقت کرتے دیکھا اور وہ اس کی خوب قدر بھی کرتی ہیں.

امر خان کہتی ہیں کہ ان کی ماں چاہتی ہیں کہ وہ اسکرین پر فر فر انگریزی بولیں. انھوں نے مجھے کہا تھا کہ میرے پاس وہ آسائشیں نہیں تھیں تمہارے پاس وہ ہیں تو میں چاہتی ہوں کہ تم پڑھو۔

والدہ کی سادہ طبعیت پر بات کرتے ہوئے امر کا کہنا تھا کہ یہ ملنگ ہیں، میں نے انھیں باہر سے جو بھی برینڈڈ چیزیں لا کردی ہیں وہ ہمارے خاندان میں آگے چلا ہوگیا ہوگا اور وہ میں نے کسی اور کو پہنا ہوا دیکھا ہوگا۔ میری ماں نے کبھی اپنے لئے کچھ نہیں کیا سب کچھ میرے لئے کیا.

You May Also Like :
مزید