میں اور سابق شوہر ایک دوسرے پر ذہنی تشدد کرتے تھے ۔۔ فریال محمود نے پہلی بار اپنی ناکام شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشاف کیا؟ ویڈیو وائرل

image

معروف پاکستانی شوبز اداکارہ وماڈل فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر سے پیار کرتی تھیں مگر انہیں ذہنی اذیت میں بھی مبتلا رکھتی تھیں۔

اداکارہ نے یہ بات ایک پوڈ کاسٹ میں کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔

فریال محمود نے انکشاف کیا کہ دانیال راحیل سے شادی کے بعد ان کی اذدواجی زندگی میں بہت مسائل پیدا ہونے لگے تھے، میں ذہنی طور پر پریشان رہنے لگی تھی، جس کے باعث میری اور دانیال کی ذہنی صحت کافی متاثر ہو رہی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر نے کبھی مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا لیکن ہاں، ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ذہنی اذیت تھی، ایک دوسرے پر ذہنی تشدد کیا۔

مزید فریال محمود نے بتایا کہ شوبر کی جانب سے ذہنی اذیت ملنے کے باوجود میں ان کے پاس جایا کرتی تھی کیونکہ مجھے ان سے بہت محبت تھی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بھی ایک عورت ہوں، میں عورتوں کے جذبات اور مسائل سمجھتی ہوں تو میں کبھی بھی اُس عورت کو غلط نہیں بولوں گی جو اپنے شوہر کا نامناسب رویہ برداشت کرتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی عورت کسی مرد سے محبت کرتی ہے تو وہ اُس کا تشدد اور بدتمیزی بھی برداشت کرتی ہے کیونکہ اُس وقت وہ سب ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے۔

خیال رہے اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی شادی سال ٢٠٢٠ میں کرونا کے دنوں میں کوئی تھی۔

You May Also Like :
مزید