باپ اور بیٹی کا رشتہ بہت خوبصورت ہوتا ہے، جتنے لاڈ اور نخرے ایک باپ اپنی بیٹی کے اٹھاتا ہے اتنا دُلار بیٹے کو نہیں ملتا، اسی لیئے تو بیٹیاں باپ کے آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہیں۔
باپ بیٹی کی محبت کی ایک زندہ مثال یہ ویڈیو ہے، جو کہ سعودی عرب کے شہر مدینہ سے وائرل ہورہی ہے۔
مسجد نبویﷺ میں بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص وہاں بیٹھا قرآن شریف پڑھ رہا ہے جبکہ ایک ننھی بچی اس کے کاندھوں پر کھڑی ہے، اپنے آپ کو سنبھالنے کیلیئے بچی بیلنس کرنے کی کوشش کرتی ہے اور کندھوں پر ہی گر جاتی ہے۔
شاید وہاں بیٹھے اس شخص کو اس بات کا اندازہ پہلے سے ہی تھا تبھی اس نے اپنا ہاتھ سر پر رکھا ہوا تھا۔
باپ بیٹی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔