معلوم نہیں تھا کہ مجھے گردہ کس نے دیا۔۔ چھپ کر گردہ دینے والی اس لڑکی نے ایسا کیوں کیا؟ جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

آج کی مطلبی دنیا میں جہاں ہر کوئی اپنے بارے میں سوچتا ہے وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنوں کیلیئے اپنی جان تک قربان کرنے سے پہلے نہیں سوچتے۔ ایسی ہی ایک جذباتی اور خوبصورت ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ایک شخص کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جب اسے یہ پتہ چلا کہ اسے گمنام گردہ عطیہ کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ اسکی اپنی بیٹی ہی ہے۔

کیا ہمیں باپ اور بیٹی کے رشتے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کی ضرورت ہے؟ یہ سب سے خالص اور بے لوث محبت کا رشتہ ہوتا ہے۔ آئیے آپ کو ایک انتہائی جذباتی ویڈیو کے بارے میں بتاتے ہیں جس میں ایک باپ کے ردعمل کا وہ کلپ ہے جو یہ جاننے کے بعد کہ اس کی بیٹی ہی اس کی گمنام کڈنی ڈونر ہے۔

اس وائرل ہونے والی ویڈیو کو فیگن نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔ مختصر کلپ میں ایک خاتون کو ہسپتال کے ایک وارڈ میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں اس کے والد زیرِ علاج تھے۔ اس نے دراصل اپنے بیمار والد کو ایک گمنام ڈونر کے طور پر ایک گردہ عطیہ کیا تھا، کیونکہ جانتے بوجھتے وہ بیٹی کو اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالنے دیتے۔ حقیقت معلوم ہونے پر، وہ شخص رو پڑا اور بیٹی اسے تسلی دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

آن لائن شیئر ہونے کے بعد اس ویڈیو کو 2 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ ٹویٹر صارفین کی بھی آنکھیں بھر آئیں اور انھوں نے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے بھی شیئر کی۔

You May Also Like :
مزید