" ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے بعد گھر واپس جا رہی تھی تو ڈاکو اپنے ساتھیوں ساتھ ہماری گاڑی کے پاس آگئے اور مجھے اپنا موبائل فون دینے کا کہا لیکن میں ہتھیار دیکھ کر ڈر گئی تھی اس لیے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں۔ پھر میری ٹیم میں موجود دوسرے شخص نے گاڑی کھول کر میرا اور باقی سب کا موبائل ڈاکوؤں کے حوالے کیا پھر وہ وہاں سے چلے گئے"
یہ کہنا ہے مقبول اداکارہ فاطمہ آفندی کا جنھوں نے مزاحیہ ٹاک شو حد کردی میں شرکت کرتے ہوئے نجی زندگی سے متعلق کئی باتیں بتائیں.
فاطمہ نے بتایا کہ ایک بار ان کے والد نے انھیں شو کے دوران چھچھوری کہہ دیا تھا. شو کی میزبان نے اداکارہ کے والد سے پوچھا تھا کہ انہیں اپنی بیٹیوں میں سب سے زیادہ کون پیاری ہیں اور کیوں؟ جس کے جواب میں اداکارہ کے والد نے فاطمہ آفندی کا نام لیا تھا اور کہا تھا کہ وہ انہیں اس لیے پیاری ہیں کہ وہ ’چھچھوری‘ ہیں۔ فاطمہ نے کہا ان کے والد شرمیلے مزاج کے ہیں اور کیمرہ سے گھبراتے ہیں وہ اس دن شوخ و چنچل کہنا چاہتے تھے لیکن وہ لفظ ذہن میں نہیں آرہا تھا اس لئے چھچھوری کا لفظ منہ سے نکل گیا۔
فاطمہ نے مزید کہا کہ ان کے شوہر سے ان کی شادی سے پہلے دوستی تھی اور پھر انھوں نے والدہ سے میرا ہاتھ مانگا۔ فاطمہ آفندی کے دو بیٹے ہیں اور وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں.