بات دوستی سے بڑھ گئی ہے شائد ۔۔ کیا فیروز خان نے اپنے لیے نئی لڑکی ڈھونڈ لی ہے؟ وائرل تصاویر نے ہلچل مچا دی

image

پاکستان کے مشہور اداکار فیروز خان علیزے سلطان سے طلاق کے بعد ان دنوں بھارتی اداکارہ کی زلفوں کے اسیر نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا پروائرل تصاویر نے ہلچل مچادی ہے اور صارفین فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے حوالے سے تجسس کا شکار ہیں۔

فیروز خان گزشتہ سال اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے پریشان رہے ہیں تاہم ان دنوں فیروز خان لندن میں اپنی نئی فلم ’لَک لگ گئی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب نیلم منیر کے ساتھ ڈرامہ سیریل خمار بھی آن ایئر ہے۔

قبل ازیں اداکار فیروز خان نے رواں سال بھارتی اداکارہ کے ہمراہ فیچر فلم کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے فیروز خان نے تامل اور ہندی فلموں کی بھارتی اداکارہ وماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ فیچر فلم میں میرے ساتھ طگارتی اداکارہ گتھیکا تیواری جلوہ گر ہوں گی،فیچر فلم کے ہدایت کار ذوالفقار علی جبکہ ڈی پی او اسد ممتاز ہیں۔

فیروز خان نے پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور مداحوں کو نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کی جھلک بھی دکھائی تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تصویروں سے لگتا ہے کہ فیروز خان اور گتھیکا تیواری کے درمیان بات کام اور دوستی سے آگے بڑھ چکی ہے اور فیروز خان گتھیکا تیواری کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں۔ لگتا ہے کہ پاکستانیوں کو ایک اور بھارتی بھابھی ملنے والی ہے۔

You May Also Like :
مزید