رس گُلّا کیوں نہیں دیا۔۔ دلہن دلہا کے رشتہ داروں میں رس گُلّے کو لے کر شروع ہونے والا جھگڑا آخر کہاں جا کے ختم ہوا؟

image

شادی بیاہ میں رشتہ داروں اور دلہن دلہا کے گھر والوں میں اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، یقیناً آپ نے بھی کئی بار یہ منظر دیکھا ہوگا یا خود اسکا تجربہ کیا ہوگا۔ لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ یہ لڑائی کس خطرناک موڑ تک پہنچ سکتی ہے؟

اسی حوالے سے آج ہم آپ کو حال ہی میں ہونے والا ایک واقعہ سنا رہے ہیں، جس نے سب کو حیران کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق، اتر پردیش کے شہر آگرہ کے علاقے اتمد پور میں شادی میں رسگلے پر لڑائی میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ اکتوبر میں پیش آیا تھا، جہاں دو بھائیوں جاوید اور راشد کی شادی عثمان نامی شخص کی بیٹیوں کے ساتھ ونائک بھون میں طے پائی تھی۔

شادی کی تقریب کے بعد، جب رات کا کھانا پیش کیا گیا تو رسگلے نہ ملنے پر اہل خانہ کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ حالات اس وقت بگڑ گئے جب دونوں طرف کے نوجوانوں نے ایک دوسرے پر پلیٹیں اور کرسیاں پھینکنا شروع کر دیں۔ وہ دوسری طرف سے حملہ کرنے کے لیے چمچوں اور تیز دھار چیزوں کا بھی استعمال کرتے تھے۔

جھگڑا بڑھتے بڑھتے اس نہج پر پہنچ گیا کہ ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور دیگر افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد انھیں فوراً ہسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق، میٹھے کی قلت پر دلہا اور دلہن کے اہل خانہ کے درمیان جھگڑا ہوا جس کی شروعات ایک بحث سے ہوئی لیکن یہ ایک سنگین لڑائی میں تبدیل ہوگیا۔

You May Also Like :
مزید