سسرال والوں نے شادی کے دن ہی شعیب کو منع کردیا کہ۔۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی میں کیا ہوا تھا؟ فردوس عاشق اعوان نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

image

“شعیب ملک کی شادی میں بھارت گئے تو شادی کے دن ہی میں نے کہہ دیا تھا کہ بیٹا بہت برا پھنسے ہو۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ شعیب کے سسرال والوں نے اسے شادی میں ہی شرمندہ کر کے رکھ دیا تھا“

یہ کہنا ہے سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا جنھوں نے جیو چینل کے مزاحیہ ٹاک شو میں شرکت کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ ملک کی شادی کی تقریب کے بارے میں چند انکشافات کیے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم حیدرآباد پہنچے تو ہم سب کی خواہش تھی کہ دلہا دلہن کے ساتھ تصاویر بنوائیں لیکن بھری محفل میں شعیب کی ساس نے ہمیں منع کردیا۔ ثانیہ کی والدہ نے کہا کہ شعیب کا ولیمہ وہ لوگ بیچ چکے ہیں جس کے تحت تصاویر نہیں بنوائی جاسکتی۔ یہ پورا کنٹریکٹ تھا۔

فردوس عاش اعوان نے مزید کہا کہ ہمارے لئے یہ بات کافی تعجب کی تھی کہ سسرال والے عین شادی کے دن اپنی من مانی کررہے ہیں جبکہ دلہا کو کچھ پتا ہی نہیں۔ بہرحال شعیب اس دن کافی بے بس اور شرمندہ تھا اس لئے میں نے اس کان میں کہا کہ بیٹا بہت برا پھنسے ہو۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان، شعیب ملک کی قریبی عزیزہ ہیں اور شادی میں بھی شریک ہوئی تھیں۔ گزشتہ کافی عرصے سے شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی کی خبریں گردش میں ہیں البتہ دونوں کی جانب سے تاحال خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

You May Also Like :
مزید