میں نے شادی پر ہی شعیب سے کہا تھا کہ ۔۔ فردوس عاشق اعوان نے ثانیہ اور شعیب سے متعلق ایسی کیا پیش گوئی کی تھی، جو آج سچ ہوگئی؟

image

ثانیہ مرزا بہت کامیاب ٹینس کھلاڑی ہیں جبکہ شعیب ملک برسوں سے کرکٹ کی دنیا پر راج کر رہے ہیں۔ ان کی شادی ہندوستان اور پاکستان دونوں میں شاندار تقریب سے ہوئی۔ وہ ایک بیٹے اذہان مرزا ملک کے والدین ہیں اور دبئی میں فیملی کے طور پر مقیم ہیں۔ لیکن جوڑے کے درمیان چیزیں زیادہ اچھی نہیں ہیں اور طلاق کی افواہیں کچھ مہینوں سے پھیلی ہوئی ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان شعیب اور ثانیہ کے سیالکوٹ استقبالیہ میں مہمان تھیں اور انہوں نے ثانیہ کو سونے کا تاج بھی پیش کیا تھا۔

فردوس عاشق عوان نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ایک ایسی پیشین گوئی کا انکشاف کیا جو انہوں نے جوڑے کے استقبالیہ میں کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ، وہ شادی کی تقریب میں جانتی تھیں کہ یہ شادی طلاق پر ختم ہوگی۔ انہیں شادی کے استقبالیہ میں ہی احساس ہو گیا تھا کہ یہ رشتہ زیادہ نہیں چلے گا۔

فردوس نے مزید کہا کہ، میں نے تو پہلے دن ہی شعیب کے کان میں یہ کہہ دیا تھا کہ پُتر بڑا برا پھنسے ہو، کیونکہ مجھے صورتحال نظر آگئی تھی لیکن چونکہ ان دونوں کی محبت کی شادی تھی اس لیے دونوں نے ہی کافی کمپرومائز کیا اور تیسری جگہ دبئی کو اپنا ٹھکانہ بنایا کہ نہ حیدرآباد میں رہیں گے نہ سیالکوٹ میں۔ شعیب نے شادی چلانے کی بہت کوشش کی تھی لیکن میں جو وہاں دیکھ آئی تھی اسی سے اندازہ ہوگیا تھا کہ محبت کا بھوت ہے۔

You May Also Like :
مزید