پاکستان شوبز انڈسٹری کی نٹ کھٹ اداکارہ فضا علی، جنھوں نے شادی کے بندھن میں بندھ کر شوبز کو بھی خیر باد کہہ دیا تھا، لیکن ان کی ایک کے ایک دونوں شادیاں ناکام ہوئیں جس کے بعد وہ اکیلے ہی بیٹی کی پرورش کررہی ہیں۔
فضا نے حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی شادیوں اور طلاق کے بارے میں گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ، "میری پہلے شوہر فواد فاروق سے ایک شادی پر ملاقات ہوئی، جہاں دیکھتے ہی انہوں نے رشتے کی پیش کش کی اور کہا کہ وہ میری امی سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اسی شادی پر میں اپنا فون بھول گئی تھی جو فواد فاروق کو مل گیا اور انھوں نے میری امی کا نمبر نکال کر گھر آ کر رشتہ مانگنے کے لئے اجازت مانگی۔ امی نے گھر تو بلا لیا تھا لیکن وہ اتنی جلدی رشتے کے لئے نہیں مان رہی تھیں۔ پھر امی آئی سی یو میں ایڈمٹ ہوئیں جب طبعیت بہت خراب ہوگئی تو انھوں نے خود میرا ہاتھ پہلے شوہر کے ہاتھ میں دیا اور کہا کہ شادی کرلینا۔"
فضا نے بتایا کہ مجھے شادی کا سال یاد نہیں اور نہ ہی میں اسے یاد رکھنا چاہتی ہوں البتہ گوگل پر یہ معلومات ہوں گی۔
فضا علی کا کہنا تھا کہ انھیں طلاق کے بعد کافی مسائل ہوئے لیکن وہ مقابلہ کرتی رہیں۔ پہلی شادی کے بعد دوسری بھی نہیں چلی لیکن وہ طلاق کی وجہ نہیں بتانا چاہتیں کیونکہ وہ ذاتی معاملہ ہے۔