وہ کہتی تھیں مجھے مرنا نہیں، فریال کے ساتھ رہنا ہے ۔۔ فضا علی ماں اور بڑی بہن کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو کر رو پڑیں

image

اپنے کسی قریبی کو کھونا لوگوں کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہ کسی کی زندگی میں ایک خلا پیدا کر دیتا ہے جسے پر نہیں کیا جا سکتا۔ ہم زندگی بھر اپنے پیاروں کو یاد کرتے رہتے ہیں اور انہیں بھول جانا سوال ہی سے باہر ہے۔ خاص طور پر اپنے والدین یا بہن بھائی کو کھو دینا جس کے آپ بہت قریب تھے آگے بڑھنا بہت مشکل بنا دیتا ہے۔

فضا علی بھی کچھ ایسے ہی حالات سے گزر رہی ہیں کیونکہ ان کی پرورش ان کی ماں نے کی تھی جسے انہوں نے کھو دیا ہے اور کچھ عرصہ قبل فضا نے اپنی بڑی بہن کو بھی کھو دیا جو ان کے لیے بالکل ماں جیسی تھی۔

دراصل فضا علی نے حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں وہ اپنے بچپن کی یادیں شیئر کر رہی تھیں اور باتوں باتوں میں اپنی ماں کے ساتھ گزرے دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور لائیو شو میں ہی رو پڑیں۔

انہوں نے بتایا کہ، بڑی بہن نے ہمیں پالا ہے کیونکہ امی تو کام کرتی تھیں، انہوں نے بہت محنت کی ہے ہمیں نہلانا دھلانا کھلانا پلانا سب آپی کرتی تھیں۔ جب وہ بیمار ہوئیں تو میں انہیں لاہور لے کر آئی علاج کیلیئے، وہ کہتی تھیں مجھے مرنا نہیں ہے فریال کے ساتھ رہنا ہے۔ میں نے ان کیلیئے کپڑے بنوائے مگر وہ انکو پہننا نصیب نہیں ہوئے، اب انکی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔

فضا نے بتایا کہ ان کے پاس اپنی والدہ کی بہت سی چیزیں تو نہیں ہیں لیکن وہ اپنی والدہ کے لیے لکھے گئے آخری خط کو لاکر میں بند رکھتی ہیں تاکہ وہ محفوظ رہے۔

You May Also Like :
مزید