فاصلہ رکھیں میری ماں انتظار کر رہی ہے ۔۔ فوڈ ڈلیوری بوائے کی موٹر سائیکل کے ڈبے کے پیچھے لکھی تحریر نے لوگوں کے دل جیت لیے، ویڈیو

image

دبئی میں فوڈ ڈلیوری بوائے کے ڈبے پر لکھی تحریر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے، نوجوان کی تصویر دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ان دنوں دبئی میں پاکستانی فوڈ ڈلیوری بوائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل پر کھانے کے ڈلیوری باکس کے پیچھے دوسرے ڈرائیوروں کے لیے انگریزی میں لکھا تھا، ‘ فاصلہ رکھیں، میری والدہ پاکستان میں میرا انتظار کر رہی ہوں گی۔

فوڈ ڈلیوری بوائے نے موٹر سائیکل پر نصب باکس پر پاکستان کا جھنڈا بھی لگا رکھا تھا، اس کی ویڈیو سگنل پر ریکارڈ کی جاتی ہے۔

باکس پر موجود ن فوڈڈیلیوری سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی فوڈ ڈیلیوری بوائے نون فوڈ نامی کمپنی میں کام کرتا ہے۔نون فوڈ ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی ہے جو 2016ء میں قائم کی گئی تھی جو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں خدمات فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ دبئی اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستان کے لاکھوں ہنر مند کام کرتے ہیں اور بھاری زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں جبکہ دبئی اور سعودی عرب کو تو پاکستانیوں کا دوسرا گھر سمجھا جاتا ہے جہاں پاکستانیوں کو روزگار کے بے پناہ مواقع میسر آتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید