فریج میں رکھا ہوا دودھ پینے سے دو معصوم بچوں کی موت ہوگئی ۔۔ افسوس ناک واقعے میں ماؤں کے لئے ایسا سبق جوہر کسی کی اصلاح کیلئے ضروری

image

فریج میں گھر کا ہر فرد گھستا ہے۔ کوئی کھانا رکھنے کے لئے تو کوئی کھانا ڈھونڈنے کے بہانے، کچھ بچے پانی کی بوتلیں لینے کے لئے بار بار فریج کو کھولتے رہتے ہیں تو کچھ لوگ اس میں رکھے ہوئے کھانوں کو سب سے پہلے کھانے کا ذمہ اٹھا لیتے ہیں ۔ لیکن کوئی بھی فریج کی صاف صفائی کے بارے میں نہیں سوچتا۔ پھر مہینے یا 2 ماہ میں ایک دن ایسا آتا ہے کہ اس میں سے بدبو آنے لگتی ہے یا کوئی چیز گر جاتی ہے جس کے بعد خواتین اس کو دھونے کے بارے میں سوچتی ہیں۔

ہمارے مذہب میں صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے پھر بھی ہم لوگ صاف صفائی کے معاملے میں آج بھی انگریزوں سے میلوں دور ہیں، ان کے معاشرے میں ہر چیز کی صاف صفائی کا اس قدر خیال رکھا جاتا ہے کہ کبھی وہاں کوئی گندگی سے نہیں مرا، لیکن یہاں پاکستان اور بھارت میں ایسے واقعات روزانہ ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک خر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے مطابق کوئٹہ میں ایک ہی خاندان کے دو معصوم بچے صُبح اپنے بستروں پر مُردہ پائے گئے۔ان کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو والدہ نے بتایا کہ بچوں نے رات کو فریج میں رکھا ہوا دودوھ پیا تھا اور صبح کے وقت وہ مردہ پائے گئے۔

جب فریج کی تلاشی لی گئی تو اس میں 4/3 انچ کے 5 سانپ پائے گئے۔۔

ماؤں کیلئے سبق

یہ ایک ایسا افسوس ناک واقعہ ہے جو ماں کی اپنی غلطی اور کوتاہی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اگر خاتون فریج کی صاف صفائی کرتیں اور موقع پر یہ دیکھ لیتیں کہ یہاں پر سانپ موجود ہیں تو وہ ہر گز بچوں کو وہ دودھ نہ دیتیں۔ لیکن اب جو کچھ ہوگیا وہ نقصان ناقابلِ تلافی ہے۔ ایسے حالات میں آپ اپنے بچوں کو یوں بے موت مرنے سے بچا ستی ہیں۔

فریج کی صفائی کتنے عرصے میں کریں؟

فریج میں چونکہ کاھنے پینے کیا شیاء رکھتے ہیں لہٰذا اسے ہر روز صاف کریں، اس کو دیکھتی رہیں کہیں کوئی کیڑا یا کوئی دیگر جان لیوہ چیز تو موجود نہیں، کسی چیز میں سے بدبو تو نہیں آرہی، کوئی چیز خراب تو نہیں ہوگئی۔ یہ سب کچھ اور دیگر تمام احتیاط لازمی کریں۔

فریج کی صفائی کا طریقہ

۔ اگر فریج کا اندرونی حصہ پیلا ہو جائے تو صابن کو نیم گرم پانی میں مِلا کر اس میں لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک ڈالیں۔

۔ اب اس پانی میں کوئی تولیہ یا برتن دھونے والا اسفنج بھِگو کر اس سے فریج کو اندر اور باہر سے اچھی طرح صاف کریں۔

۔ اس کے بعد ایک صاف سوتی کپڑا لیں اور اس سےھ فریج صاف کریں۔

۔ اس طرح سے فریج کی صفائی کرنے سے فریج سے پیلاہٹ، گندگی اور ہر قسم کے داغ دور ہو جائیں گے۔

۔ اور آپ کر سکیں گے اپنے فریج کو صاف اور بدبو سے پاک آسانی سے۔

You May Also Like :
مزید