میں روزے نہیں رکھوں گی۔۔ گوہر خان نے رمضان کے روزے رکھنے سے انکار کیوں کیا، اور اس کے بجائے وہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

image

ماں بننے والی بھارتی اداکارہ گوہر خان ان دنوں بہت خوش ہیں اور ان کے حمل کے فیشن نے سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اداکارہ حمل کی چمک میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ گوہر، جو اپنے حمل کے دنوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک سوال و جواب کا سیگمنٹ کیا۔

اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ تفریحی بات چیت کے دوران گوہر نے حمل کی وجہ سے اس سال رمضان میں روزہ نہ رکھنے کا انکشاف کیا۔ گوہر نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ روزہ نہیں رکھ رہیں پر وہ ہر ایک کے لیے دعا ضرور کریں گی۔

یہ بات اس وقت شروع ہوئی جب ایک مداح نے گوہر سے پوچھا کہ کیا آپ روزہ رکھیں گی اس بار؟ جس پر گوہر نے جواب دیا، "مجھے نہیں لگتا کہ میں روزے رکھ سکوں گی لیکن میں اپنی عبادت جاری رکھوں گی۔ میں ہدایت کے مطابق ہر روزے کی جگہ ضرورت مندوں کو کھانا کھلاؤں گی۔ براہ کرم مجھے اور میرے اہل خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، جیسا کہ میں رکھوں گی آپ لوگوں کو۔"

گوہر کے حمل کا اعلان کرنے کے بعد، ان کے سسر اسمعیل دربار نے میڈیا کو بتایا، "میں بہت خوش ہوں کہ گوہر اور زید والدین بننے جا رہے ہیں اور میں پہلی بار دادا بنوں گا۔ میں دادا بننے والا ہوں اور یہ ہماری زندگی کا سب سے خوشگوار موقع ہوگا۔ میں صحت مند بچے کے لیے دعا گو ہوں اور اللّٰہ اسکا نصیب اچھا کرئے۔ ہر کوئی محنت کرتا ہے، لیکن اچھی زندگی گزارنے کے لیے برکت اور دعا سب سے اہم ہے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ میرے پوتا یا پوتی کو ایسی زندگی ملے جو برکت والی ہو۔"

جب گوہر نے اپنے شوہر زید کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنے حمل کا اعلان کیا تو اداکارہ پہلے ہی 5 ماہ کی حاملہ تھیں اور اب وہ اپریل 2023 میں بچے کی آمد کی توقع کر رہی تھیں۔

You May Also Like :
مزید