چھوٹے بڑے سب یہاں برابر ہیں ۔۔ بھارتی اداکارہ گوہر خان کا مائیک ٹائسن کی عمرہ ادائیگی پر جذباتی پیغام

image

آج کل سوشل میڈیا پر ہر چیز فوراً وائرل ہوجاتی ہے، خاص کر اگر وہ کسی مشہور شخصیات کے بارے میں ہو۔ ایسا ہی کچھ امریکی موسیقار ڈی جے خالد اور سابق باکسر مائیک ٹائسن کے ساتھ ہوا جنھوں نے حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کی ہے۔

ڈی جے خالد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اور مائیک ٹائسن کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ، "مکہ مکرمہ میں دوسری بار آنے پر میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔ میں ہمیشہ سے اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ آنا چاہتا تھا۔"

ڈی جے خالد نے مزید کہا، "میں دنیا میں محبت، امن، خوشی، تندرستی اور سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔ بے شک اللّٰہ سب سے بڑا ہے۔"

ان کی اس پوسٹ کو مداحوں نے کافی پسند کیا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

اس عظیم فریضہ کے ادائیگی پر بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بھی اس ویڈیو پر انتہائی خوبصورت انداز میں اللہ سے تعلق اور اس کے گھر حاضری سے متعلق دل کا حال بیان کیا۔

گوہر خان نے لکھا، "سبحان اللہ! معروف شخصیت ہو یا عام فرد، دنیا ہمیں جس کسی بھی وجہ سے جانتی ہو، مگر خانہ کعبہ میں اللہ تعالیٰ کے روبرو عقیدت کے ساتھ آنے والے سب برابر ہوتے ہیں۔"

گوہر نے مزید کہا کہ، "تمام لوگ اللہ کے گھر کا ایک ہی طرح سے طواف کرتے ہیں۔ کسی کے لیے کوئی رعایت، تفریق یا الگ طریقہ کار نہیں ہے۔"

یاد رہے گوہرخان اسی سال اپریل میں اپنے شوہر زید دربار اور اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کر چکی ہیں۔

You May Also Like :
مزید