میں تنہا محسوس کرتی تھی اور پھر۔۔ ناخنوں کے بغیر پیدا ہونے والی لڑکی کو کن پریشانیوں سے گزرنا پڑ؟ دیکھئے ویڈیو

image

اکثر اس دنیا میں پیدا ہونے والے بچے جو کبھی ہاتھ سے محروم ہوتے ہیں تو کسی کی انگلیاں زیادہ ہوتی ہیں۔ وہیں ایک لڑکی ایسی بھی ہے جو ناخنوں سے محروم ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر اینابیل ایڈریسن میں پیدائشی طور پر ایک کمی رہ گئی ہے اور وہ یہ کہ ان کے بائیں پیر کی انگلیوں کے ناخن سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔ ڈاکٹر پیدائش کے وقت لڑکی کی ایسی حالت دیکھ کر دنگ تھے کیوں کہ اس طرح کے واقعات نایاب ہوتے ہیں۔

لڑکی کے والدین بھی یہ دیکھ کر پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے کہ آیا بچی چل پھر سکے گی یا نہیں لیکن اینابیل جسمانی طور پر بالکل چست ہیں۔ اینابیل کے مطابق اس طرح کے نقص کے ساتھ زندگی گزارنا بحیثیت ایک لڑکی کافی مشکل ہے۔

اس وقت اینابیل 18 سال کی ہیں اور کالج میں زیر تعلیم ہیں اور قسمت کی مہربانی کہیں کہ اپنے اسی نقص کی وجہ سے وہ ایک مشہور ٹک ٹاکر بن چکی ہیں۔

ناخن نہ ہونے کے باعث اینابیل کو ذہنی پریشانی سے بھی گزرنا پڑا۔ اینابیل نے کہا کہ میں تنہا محسوس کرتی تھی۔ مجھے کبھی بھی کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو میرے جیسا نظر آتا ہو۔

پھر اینا کو ایسی ویڈیو ملی جس میں انھی کی طرح ایک لڑکی کے پیر کے ناخن نہیں تھے، اس کے بعد انھیں خوشی ہوئی کہ وہ دنیا میں تنہا نہیں ہیں۔ اینابیل نے مذکورہ لڑکی کو انسٹاگرام پر پیغام بھی بھیجا اور دونوں میں دوستی بھی ہوگئی۔

You May Also Like :
مزید