پسند کے لڑکے سے شادی کرنے کے لیے لڑکی دریا میں تیر کر بارڈر پار آگئی ۔۔ سچی محبت کا یہ واقعہ کہاں پیش آیا؟

image

محبت کو حاصل کرنے کے لیئے انسان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ایسا سننے میں عجیب لگتا ہے لیکن یہ حقیقت کر دکھایا ایک 22 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی نے جو اپنے دوست سے شادی کے لیے دریا میں تیر کر بھارت پہنچ گئی۔ لڑکی سندربن کے جنگل کے راستے سے نکلی، ایک گھنٹے تک مستقل تیر کر اپنے دوست سے پسند کی شادی کرنے کے لیے اِنڈیا داخل ہوئی۔

بنگلہ دیشی خاتون جس کی شناخت 'کرشنا منڈل' کے نام سے ہوئی ہے، اُن کی دوستی ابھیک منڈل سے فیس بک پر ہوئی۔ کرشنا کے پاس پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کا اِنتخاب کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کرشنا سب سے پہلے سندربن میں داخل ہوئی جو کہ رائل بنگال ٹائیگرز کے لیے جانا جاتا ہے۔ اپنے دوست سے ملنے کی خاطر وہ تقریباً ایک گھنٹے تک دریا میں تیرتی رہی۔

آگے کیا ہوا؟

تین دن قبل کرشنا کی شادی کولکتہ کے کالی گھاٹ مندر میں ابھیک کے ساتھ طے پا گئی۔ تاہم اسے پیر کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کرشنا کو بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید