نقلی بال لگانے پر اتنی خوشی۔۔ انوکھی بیماری میں مبتلہ معصوم بچی کی خوبصورت ویڈیو، جو آپ کا دل بھی چُھو لے گی

image

سوشل میڈیا پر اسکرولنگ کرتے ہوئے، ہمیں اکثر ایسی بہت سی ویڈیوز ملتی ہیں جو ہمارے دن کو خوبصورت بناتی ہیں اور ہمارے چہروں پر ایک وسیع مسکراہٹ لاتی ہیں۔ آج ہم آپ کے لیے ایک ایسی ہی ویڈیو لے کر آئے ہیں جو آپ کے دل کو چھو لے گی اور آپ کی آنکھوں سے آنسو بہا دے گی۔

ایک 10 سالہ گنجی بچی کو پارلر میں خصوصی تحفہ ملنے کی دل کو گرما دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو پہلے ہی تقریباً 3 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

ویڈیو میں امریکہ کی ایک 10 سالہ لڑکی کی کہانی دکھائی گئی ہے جو ڈاؤن سنڈروم اور ایلوپیشیا کا شکار ہے۔ جیسا کہ آپ میں سے اکثر جانتے ہوں گے کہ ایلوپیشیا ایک ایسی بیماری ہے جو بالوں کے گرنے کا سبب بنتی ہے۔ ویڈیو میں، ہم لڑکی کو ایک پارلر میں دیکھتے ہیں جہاں اسے وگ ملتی ہے اور اس پر اس کا ردِعمل آتا ہے۔ سب سے پہلے، ویڈیو پر ایک نظر ڈالیں

فوٹیج میں ایک خاتون کلارا کے سر پر وگ لگا رہی ہیں، اور جیسے ہی وہ اپنی آنکھیں کھولتی ہے، اس کے چہرے پر ملین ڈالر کی مسکراہٹ آجاتی ہے۔ خود کو وگ کے ساتھ دیکھنے کے بعد بچی کی روشن اور خوش کن مسکراہٹ دیکھنے کے قابل ہے، جس نے دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پارلر کی اونر نے لکھا کہ، "پیاری 10 سالہ کلارا میرے پورے ہفتے میں ہونے والی سب سے خاص بات تھی! وہ بہت خاص، اتنی خوبصورت، اتنی بہادر، اتنی پراعتماد اور پیاری شخصیت کی حامل ہے۔"

You May Also Like :
مزید