گوگل کی انتہائی اہم عہدیدار خاتون پاکستان کیلئے خدمات انجام دیں گی

image
حکومت نے گوگل میں کام کرنے والی ایک اہم عہدیدار پاکستانی خاتون کو ملازمت دی ہے جو ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیے وزیراعظم آفس کی مدد کریں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیرترین نے ایک پرائیوٹ اسٹوڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اس اقدام سے آن لائن ادائیگیوں کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ مذکورہ خاتون سنگاپور میں گوگل کے لیے کام کرتی تھیں اور اب وہ پاکستان میں اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے خدمات انجام دیں گی۔کافی محنت اور تگ و دو کے بعد Google سے منسلک ایک انتہائی قابل پاکستانی خاتون کو معیشت اور تمام حکومتی اداروں کی digitization کے لیے آمادہ کر لیا ہے۔ وہ انشائ اللّ? جلد پاکستان آ کر اپنا کام شروع کریں گی۔

جہانگیرترین نے بتایا کہ حکومت کافی عرصے سے کوئی ایسا فرد تلاش کر رہی تھی جس کی سربراہی میں وزیراعظم کے وڑن کو آگے بڑھایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس میں خاتون کے ساتھ دیگر ملازمین بھی کام کریں گے اور دیگر مسائل کے ساتھ آئن لائن کام کرنے والوں کی مشکلات بھی حل کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کو بھی ڈیجیٹلائز کرنے جا رہی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں اور کارکردگی میں بھی بہتری آئے۔انہوں نے کہا وزیراعظم کی ترجیح ہے کہ سب سے پہلے معیشت سے منسلک شعبوں کو ڈیجیٹلائز کیا جائے تاکہ بیرون ملک سے ترسیل زر کے مسائل ختم ہوں۔

News Source : daily khabrain

You May Also Like :
مزید