مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی انتقال کرگئیں۔
جس کی اطلاع حدیقہ کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام پر بتاتے ہوئے دی اور ساتھ ہی پوسٹ میں لکھا کہ:
"
مرحومہ خاور کیانی ایک حوصلہ مند خاتون تھیں جنھوں نے ایک ورکنگ وومن ہونے کے باوجود انے بچوں کا بھی ہمیشہ خیال رکھا۔ خاور کیانی نے کئی کتابیں لکھنے کے علاوہ 1999 میں ہونے والے ورلڈ کپ کا ترانہ اور حدیقہ کا مشہور ترین گیت "بوہے باریاں" بھی لکھا۔ یہ گھر پر ہی انتقال کر گئیں ہیں۔ امدی کرتے ہیں کہ ہماری فیملی کے اس مشکل وقت میں آپ تکلیف کو سمجھیں گے۔
"
واضح رہے کہ ان کی والدہ 2021 سے بیمار تھیں اور اکثر حدیقہ والدہ کے لیے لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتی تھیں۔ ماضی کے ایک پوسٹ میں حدیقہ نے والدہ سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا تھا کہ:
"
میری والدہ کے سکون، خوشی، ہمت اور مضبوطی کے لیے دعا کریں'۔ دعاؤں میں طاقت ہوتی ہے اور میری والدہ کو آپ کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔ میری زندگی کا سکون اور ہر مشکل سے نجات کا ذریعہ میری ماں ہیں، انہیں دیکھ کر دن کی شروعات کرتی ہوں اور دوسروں کی مدد کا جذبہ مجھ میں بھی میری والدہ سے ہی آیا ہے۔
"