برا وقت بتا کر نہیں آتا اس لئے میں۔۔ ہاجرہ یامین نے نوجوان لڑکیوں کو کون سا اہم مشورہ دیا؟ جو ان کے کام آئے گا

image

ہاجرہ یامین ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ہاجرہ یامین کو پنکی میم صاب اور تیری رضا جیسے پروجیکٹس سے شہرت ملی۔ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں محبت چھوڑ دی میں نے، عہد وفا، جلن اور تو دل کا کیا ہوا شامل ہیں۔ محبت چوری میں میں کومل کے ان کے کردار کو مداحوں اور ناقدین نے سراہا تھا۔ ہاجرہ یامین کی شاندار ویب سیریز سیوک کو کافی پذیرائی ملی یہاں تک کہ ویب سیریز نے ہندوستان میں بھی سرخیاں بنائیں۔

حال ہی میں ہاجرہ یامین نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو ایک اہم مشورہ دیا۔

نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ ہاجرہ یامین سے سوال کیا گیا کہ، وہ اپنے بیگ میں کون سی 3 چیزیں ہمیشہ رکھتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ، "وہ بیگ میں پرفیوم، لپ بام اور ایک عدد ٹیزر گن رکھتی ہیں۔"

میزبان نے چونکتے ہوئے سوال کیا کہ ٹیزر گن کیوں اور کیا کبھی اس کا استعمال کیا؟

جس پر ہاجرہ یامین نے جواب دیا کہ، "تمام نوجوان لڑکیوں کو ہراسانی سے بچنے کے لئے اپنے بیگ میں کوئی تیز دھار آلہ یا ٹیزر گن رکھنا چاہئے، شکر ہے کہ مجھے کبھی اس کی ضرورت پیش نہیں آئی لیکن، برا وقت بتا کر نہیں آتا۔ اس لئے نوجوان لڑکیوں کو ہمیشہ گھر سے نکلتے وقت احتیاط برتنی چاہیئے۔"

You May Also Like :
مزید