حلیمہ سلطان خوبصورت نظر آنے کے لیے کیا کرتی ہیں؟ بڑا راز بتا دیا

image

حلیمہ سلطان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی خوبصورت ادائوں اور جان دار اداکاری کی وجہ سے بہت نام کمایا ہے۔ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے شہرت حاصل کرنے والی اسری بلقیس نے گذشہ دنوں انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ: '' ہم جتنے سادہ ہوتے ہیں، ہم اتنے ہی مکمل ہوتے ہیں''۔

شیئر کی گئی اس تصویر میں حلیمہ نے کسی قسم کا میک اپ نہیں کیا ہوا ہے، جبکہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے بتا دیا ہے کہ حقیقی خوبصورتی سادگی میں ہوتی ہے۔

ٹپس

اداکارہ نے ایک ترکش پروگرام میں اپنی ڈائٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ:

• میں اپنی ڈائٹ کا مکمل خیال رکھتی ہوں اور بادام بھی کھاتی ہوں کیونکہ خشک بادام نہ صرف دماغ کو تیز کرتے ہیں بلکہ بالوں کو بڑھانے اور ناخنوں کی اچھی نشوونما میں بھی مدد دیتے ہیں۔

• میٹھی چیزوں یہاں تک کہ چاکلیٹ کا بھی کم سے کم استعمال کرتی ہوں، لیکن شہد کو ضرور دن میں اک مرتبہ استعمال کرتی ہوں۔

• میٹابولزم بوسٹ کرنے اور جسم سے فالتو چربی کو گھٹانے کے لئے روزانہ گرم پانی پیتی ہوں اور ٹھنڈے پانی کو کم ہی استعمال کرتی ہوں۔

• قہوے اور گرین ٹی زیادہ استعمال کرتی ہوں تاکہ بال، ناخن، جسم اور وزن کو کنٹرول میں رکھ سکوں۔

• خود کو خوبصورت اور فٹ بنانا چاہتے ہیں تو یوگا کریں اور دماغی سٹریس کو کم کریں تاکہ آپ ہر کام کو دل لگا کر کرسکیں۔

WATCH LIVE NEWS

You May Also Like :
مزید