کرونا وائرس، حاملہ خواتین کے لیے چند اہم ہدایات

image
برطانیہ کے طبی ماہرین نے حاملہ خواتین کے لئے کچھ اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

ماہرین نے حاملہ خواتین کو اپنے ڈاکٹرز سے رابطے میں رہنے کی تجویز دی ہے کہ کسی بھی قسم کے نزلے، زکام یا دیگر علامات جو کرونا وائرس سے مشابہہ ہوں، فوراً ڈاکٹرز کو آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت بچے اور ماں دونوں کو کرونا سے بچایا جاسکے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرونا وائرس خواتین کے لیے سنگین معاملہ ہے کیونکہ دورانِ حمل اُن کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے اور یہ وائرس انہیں آسانی سے متاثر کر سکتا ہے۔ لہٰذا خواتین کو چاہیے کہ وہ اس دوران کسی بھی عوامی اجتماع پر جانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاتون کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے چودہ روز پہلے تک تعلق میں رہیں تو انہیں زچگی سے قبل قرنطینہ میں رکھا جائے۔ اور اگر کوئی حاملہ خاتون اس سے متاثر ہوئیں تو انہیں لیبر روم کی جگہ آئسولیشن وارڈ منتقل کیا جائے اور ڈلیوری میں تاخیر کی جائے۔ مگر متاثرہ ماؤں اور ان کے بچوں کو علیحدہ نہ کیا جائے، اس طرح ماں اور بچے دونوں کی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید