ہانیہ عامر پاکستان کی ایک نوجوان اور خوبرو اداکارہ ہیں، جنہیں نہ صرف پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے بلکہ باہر ممالک میں بھی ان کے کافی فینز موجود ہیں، اسی لیئے ہانیہ کے ڈرامے مجھے پیار ہوا تھا کو سب سے زیادہ انڈیا میں دیکھا جارہا ہے۔
ہانیہ اپنے معصوم چہرے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ اور اس بار بھی ہمیشہ کی طرح 26 سالہ ہانیہ عامر کی پوسٹ کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔
اداکارہ نے کل اپنی بغیر میک اپ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ اور ساتھ ہی اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ، "صبح کی دھوپ"۔
اس پوسٹ کو اب تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی عید کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔