طلاق کے بعد ہر اداکار ہانیہ کے ساتھ ۔۔ آخر مداحوں نے ہانیہ عامر کو شادی توڑنے والی اداکارہ کیوں قرار دیا؟

image

حال ہی میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر کا ڈرامہ ہمسفر ختم ہوا ہے جو کہ ایک سپر ہٹ ڈرامہ رہا، جِسے مداحوں نے کافی پسند کیا اور انکی جوڑی کو بھی خوب پذیرائی ملی۔

جس کے بعد سے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار فرحان سعید کی بڑھتی قربتوں کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

کچھ دن قبل دونوں ستاروں کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ ہوا ہے جس کے آتے ہی مداحوں کا اس پر ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔

انٹرنیٹ صارفین کا ہانیہ اور فرحان کے خوبصورت فوٹوشوٹ پر کہنا تھا کہ "اس جوڑی کے درمیان ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کے بعد سے کچھ خاص بنتا نظر آ رہا ہے"۔

کچھ نے حالیہ ایوارڈ شو میں ایک ساتھ پرفارم کرنے پر کہا کہ "یہ جوڑی آپس میں ڈیٹنگ کر رہی ہے"۔

ایک نے کہا کہ "ہانیہ اور فرحان کی کیمسٹری ڈرامے کے ساتھ حقیقی زندگی میں بھی لاجواب ہے"، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ "ہانیہ کو حقیقت میں ہمسفر مل گیا ہے"۔

ان کے اس فوٹو شوٹ پر ایک مداح نے تو ہانیہ عامر کو "شادی توڑنے والی اداکارہ قرار دے دیا"۔

ایک صارف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ "ہانیہ عامر فرحان کے ساتھ نہیں بلکہ اداکار علی رحمٰن خان کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں"۔

You May Also Like :
مزید