چھوٹی قمیض اور بڑا گلا! ہم ایسا کرلیں تو امی۔۔ ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا میں ہانیہ عامر کے خوبصورت لال لہنگے پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

image

ہانیہ عامر ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں۔ ان کے حالیہ مقبول ڈرامے "مجھے پیار ہوا تھا" کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ مہیر، اریب اور سعد کی تِکون محبت کی کہانی مداحوں کو پسند آرہی ہے۔ تازہ ترین اقساط میں ماہیر (ہانیہ عامر) اریب (زاویار) سے شادی کریں گی۔ سعد (وہاج علی) کو دھوکہ دیا گیا اور مداح ان کے ساتھ ہیں۔

ان دنوں ڈرامے سے ہانیہ عامر کا برائیڈل لُک میں ایک افسوسناک سین سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے خوبصورت سرخ دلہن کے لباس میں رو رہی ہیں، جو بیک لیس (پیچھے سے کُھلا) ہے اور اس کی شرٹ بھی کافی مختصر ہے۔

ڈرامے میں ماہیر کو ایک مڈل کلاس طبقے کی لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے جس کا خاندان پرانی اور چھوٹی سوچ رکھتا ہے لیکن اس نے باوجود دلہن نے ایسا لباس پہنا ہوا ہے۔ آئیے آپ کو ہانیہ عامر کے دلہن کے لباس کی چند تصاویر دکھاتے ہیں

اس سین کے منظرِ عام پر آتے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین ناراض ہوگئے خصوصاً لڑکیوں کا کہنا ہے کہ، "اگر ہم اپنی شادی یا کسی تقریب میں ایسا لباس پہن لیں تو ہماری مائیں ہمارے ساتھ سختی سے پیش آئیں گی بلکہ پہننے کی اجازت ہی نہیں دی جائے گی۔"

سب نے کہا کہ ڈراموں میں مڈل کلاس طبقے کا تصور پیسے والوں اور امیروں کے بالکل قریب ہے۔ شائقین ڈرامے کی چھوٹی چھوٹی تفصیلات پر افسردہ تھے جو ڈرامہ سازوں نے یاد نہیں رکھی۔ ہانیہ عامر کو ان کی ذاتی تصویروں پر بھی کئی بار ٹرول کیا جاچکا ہے۔

You May Also Like :
مزید