آج کل سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی پرانی تصویریں گردش کرتی رہتی ہیں اور بہت سارے اداکار تو خود ہی اپنی پرانی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک مشہور اداکارہ کی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اس تصویر میں پیاری سی آنکھوں اور معصوم سے چہرے والی بچی کوئی عام بچی نہیں ہے، کیونکہ یہ بچی اب ایک مشہور اداکارہ کے طور پر سامنے آئی ہے۔
اگر آپ نے نہیں پہچانا کہ یہ اداکارہ کون ہیں؟ تو رک جایئے جناب، یہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔ کیوں ہو گئے نا حیران؟
معصوم سا چہرا، چہرے پر ایک چھوٹی سی مسکراہٹ اور مسکراہٹ کے ساتھ موجود دو چھوٹی سی پونیاں، یہ بتا رہی ہیں کہ ہانیہ اپنے بچپن میں سب کی دُلاری تھیں۔ اپنے انداز اور شرارتوں سے سب کی توجہ حاصل کرنے والی ہانیہ آج پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
بچپن اور آج کی ہانیہ میں اگرچہ کافی فرق ہے، مگر بچپن کی تصویر میں آنکھیں بتا رہی ہیں کہ یہ ہانیہ ہی ہیں۔
بچپن کی تمام تصاویر میں ہانیہ کی آنکھوں میں مماثلت واضح دکھائی دے رہی ہے، جبکہ ان کا گورا رنگ بھی بتا رہا ہے کہ ان کی خوبصورتی میک اپ کا کمال نہیں ہے۔