ہانیہ عامر کی تصویروں میں نظر آنے والا شخص کس مشہور سلیبرٹی کا بھائی ہے؟ مسٹری مین کا نام اور تصاویر سامنے آگئیں، دیکھیں

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کا متبادل ڈھونڈ لیا، اداکارہ نے اپنے مسٹری مین کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کے مسٹری مین کی تلاش شروع کردی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک شخص بھی موجود ہے جس کا چہرہ واضح نہیں ہے۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے پوچھنا شروع کردیا کہ ’یہ مسٹری مین‘ کون ہے۔

ایک اور پوسٹ میں ہانیہ عامر نے ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کو گلوکارہ مومنہ مستحسن کے چھوٹے بھائی حیدر مستحسن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہےجبکہ دوسری جانب حیدر مستحسن نے بھی ہانیہ عامر کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر نے جو گزشتہ دنوں پوسٹ شیئر کی تھی اس میں ہانیہ کے ساتھ ’مسٹری مین‘ حیدر مستحسن ہی تھے اور یہ حیدر اور ہانیہ کے نئے گانے کی شوٹنگ کا منظر ہے، اس لئے پوسٹ کو زیادہ سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

You May Also Like :
مزید