دو سال میں 2 مرتبہ بچوں سے محروم ہوئی ۔۔ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی بیوی گیتا بسرا اپنے اسقاطِ حمل کا بتاتے ہوئے رو پڑیں

image

کرکٹر ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کے گھر 2021 میں دوسرے بچے کا جنم ہوا، اس سے پہلے ان کی ایک بیٹی ہے۔

گیتا نے اپنے بیٹے جوون کو "رینبو بے بی" کہہ کر پکارا، کیونکہ اس کی پیدائش سے قبل گیتا کو دو بار اسقاط حمل ہو چکے تھے۔

ایک انٹرویو میں گیتا بسرا نے بتایا کہ، ان کا پہلا اسقاط حمل 2019 میں اور دوسرا 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران ہوا۔ دونوں صورتوں میں وہ اپنے پہلے سہ ماہی میں تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ "وہ وقت بہت تکلیف دہ تھا، بچہ کھونے کا دکھ اس قدر تھا کہ کچھ عرصہ میں بلکل کچھ سوچ نہیں پارہی تھی۔ میں ذہنی طور پر بہت مایوس ہوگئی تھی"

گیتا، جو پانچ سالہ حنایا کی ماں ہیں، نے اپنے ایک مضبوط سپورٹ سسٹم کا ذکر کیا۔ 2020 میں ان کے دوسرے اسقاط حمل کے بعد، وہ اپنے سسرال چلی گئی جہاں ان کی دیکھ بھال ان کے سسرالیوں اور شوہر ہربھجن نے کی، جس کے بعد انھوں نے دوبارہ بچے کے لیئے کوشش کی۔

2021 میں گیتا چوتھی بار حاملہ تھیں اور اس بار انھوں نے کوئی خطرہ مول نہیں لیا۔ پہلے تین مہینے ختم ہونے کا انتظار کیا اس کے بعد، ممبئی آکر یوگا کلاس جوائن کی۔ آخری سہ ماہی میں میری ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ اس بار سب ٹھیک ہو جائے گا۔

گیتا خواتین کو مشورہ دیتی ہیں کہ، وہ امید نہ ہاریں اور وہمت سے کام لیں اور پرسکون ہو کر بچے کیلیئے کوشش کریں۔ کیونکہ اسقاط حمل آپ پر خوفناک اثر ڈال سکتا ہے جس سے نکلنے میں آپ کو کافی وقت لگتا ہے۔

You May Also Like :
مزید