بہت جلد شادی کر لوں گی لیکن ۔۔ حریم فاروق نے ہونے والے دلہا کے لئے کیا شرط رکھ دی؟

image

"مجھے لگتا ہے کہ بہت جلد شادی کر لوں گی لیکن ابھی شادی کے لیے وقت اور تاریخ نہیں بتا سکتی"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ اور ماڈل حریم فاروق کا جنھوں نے حال ہی میں ایک مزاحیہ ٹاک شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی شادی کے پلانز کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں حریم نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے لیے خوبیوں کی شرط بتاتے ہوئے کہا کہ وہ رحم دل، سچے اور دل کے صاف شخص سے شادی کریں گی۔

حریم فاروق سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے ایسا کوئی شخص مل گیا ہے جو ان کا شریک سفر بنے تو انہوں نے اس بات کا کوئی واضح جواب نہیں دیا اور بات گول مول کردی

You May Also Like :
مزید