گراؤنڈ میں شائقین کو انٹرٹین کرنے والے معروف پاکستانی کرکٹر حسن علی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشی کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ پاکستان سپر لیگ کی کراچی کنگز فرنچائز کے کھلاڑی حسن علی دوسری بار والد بن گئے ہیں۔
کرکٹر حسن علی کی جانب سے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔
حسن علی نے بتایا ہے کہ الحمدللّٰہ آج صبح اُن کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ اُن کی نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں۔
کرکٹر نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی دوسری بیٹی کا نام ہیزل حسن علی ہے۔