حیا باجی کو نہ ڈانس آتا ہے نہ ہی رونا۔۔ ڈرامہ تیرے بن میں مُرتسم سے شادی نہ ہونے پر کزن حیا کا افسردہ ڈانس سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

image

یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کا نیا ٹرینڈنگ اور مقبول ڈرامہ "تیرے بن" حالیہ ٹاک آف دی ٹاؤن بن گیا ہے۔ دونوں اداکاروں کے مداح اس ڈرامے کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور ان کی کیمسٹری نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ مرتسم (وہاج) اور میرب (یمنیٰ) کی شادی کے بعد ڈرامہ اب مزید ریٹنگ حاصل کر رہا ہے۔ ڈرامے کی شاندار کاسٹ میں یمنہ زیدی، وہاج علی، بشریٰ انصاری، فرحان علی آغا اور فضیلہ قاضی شامل ہیں۔ ڈرامے میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی محبت کی کہانی پیش کی گئی ہے۔

حال ہی میں ڈرامے کا ایک سین سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں حیا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سبین فاروق، مرتسم اور میرب کی شادی کی تقریب میں اداسی سے ناچ رہی تھیں۔

اموشنل ڈانس کی وجہ مرتسم تھا جو اسکی محبت ہے اور اسکی میرب سے شادی اسکے لیئے اداسی کا باعث تھی۔ سبین فاروق یعنی حیا کا رقص اس کے تاثرات کی وجہ سے تھوڑا عجیب ہوگیا۔ مداحوں کو ان کا ڈانس پسند نہیں آیا اور انہوں نے ان کی ڈانسنگ کی مہارت کو بھی ٹرول کیا۔

ناظرین حیا کے کردار کو ٹرول کر رہے ہیں اور اسے ڈانس سیکھنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ مداح ان کے تاثرات کا مذاق اڑا رہے ہیں جو وہ غم میں دے رہی ہیں۔ ویسے ایک مداح نے کہا کہ "میں وائرل ڈانس گرل عائشہ سے معافی مانگ سکتا ہے کیونکہ حیا کا ڈانس اس سے بھی برا ہے"۔ ایک صارف نے ڈانس کی کلپ دیکھ کر لکھا کہ، "یہ ڈانس دیکھ کر مجھے اپنی آنکھیں دھونی پڑ گئیں، ایسی بھی کیا مجبوری تھی بہن"۔

یہاں ہم نے آپ کے لیے ڈرامہ تیرے بن کی شادی کے سین سے چند میمز جمع کیے ہیں

You May Also Like :
مزید