دو روز قبل مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش ہوئی۔ اس دوران دنیا کے سب سے اونچے کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی بھی گری۔ آسمانی بجلی گرتے دیکھ کر وہاں موجود لوگ اللہ اکبر اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے جبکہ اس حیرت انگیز منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔
دوسری طرف حرم شریف میں موسلا دھار بارش کے باوجود طواف جاری رہا اور زائرین عبادات اور عمرے میں مصروف رہے۔ اس دوران طوفانی ہواؤں کی وجہ سے بھاری بھرکم کرینز اور مشینیں بھی زائرین کے درمیان آتی رہیں کیونکہ تیز بارش کی وجہ سے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا البتہ عبادت گزار لوگوں کے جذبے کو کوئی چیز نہ روک سکی۔
واضح رہے کہ سعودی محمکہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کچھ دن پہلے کر دی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سائن بورڈز وغیرہ ہٹا کر زائرین اور شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات بھی کیے گئے تھے۔