جتنا کماتی ہوں سب خواتین پر لگا دیتی ہوں۔۔ پاکستان کے مشہور سیلون کی مالک حفصہ خان ایسا کیوں کرتی ہیں؟ جان کر آپ بھی انکی تعریف کریں گے

image

حفصہ خان بیوٹی سیلون کا شمار لاہور کے بڑے اور مشہور سیلون میں ہوتا ہے، جہاں زیادہ تر شوبز اسٹار اور پوش علاقے کی خواتین آتی ہیں۔ بیوٹی سیلون کے بارے میں تو آپ نے جان لیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس سیلون کی خاصیت کیا ہے اور اسکی اونر حفصہ خان سیلون چلانے کے ساتھ ساتھ وہاں کام کرنے والی ورکرز خواتین کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟ آئیے جانتے ہیں

ایک انٹرویو میں حفصہ خان نے بتایا کہ، یہ سیلون انھوں نے آج سے 12 سال پہلے کھولا تھا اور اسکی بنیاد رکھنے کے پیچھے ایک بہت برا ذاتی تجربہ تھا۔ اور وہ یہ تھا کہ، میری شادی کے وقت میں جس پارلر سے دلہن بنی تھی انھوں نے مجھے بہت برا تیار کیا تھا، جس کی وجہ سے میں پورے فنکشن میں اچھا محسوس نہیں کر رہی تھی۔

تب مجھے خیال آیا کہ میں ایک ایسا سیلون کھولوں جہاں دلہنوں کو یہ سوچ کر تیار کیا جائے کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا دن ہے جو دوبارہ نہیں آئے گا اور پھر ایسا ہی ہوا۔

سیلون کھولنے کے بعد جب میں نے وہاں خواتین ورکرز رکھیں تو مجھے معلوم ہوا کہ، میں جس غم کو اتنا بڑا مان رہی تھی وہ تو ان لڑکیوں اور خواتین کی اصل پریشانیوں سے کئی زیادہ چھوٹا ہے۔ اسکے بعد سے میں نے ان کے مسائل کے بارے میں سوچنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ اپنے سیلون کی آمدن کے ذریعے ان خواتین کیلیئے آسانیاں مہیا کیں۔ جیسے کہ ان کو پڑھانا لکھانا، انکو بہتر ٹریننگ دینا، ٹیکنیکل کا کام سیکھانا یہاں تک کہ انکی معاشی مدد بھی کرنا وغیرہ۔

ان سب سے یہ ہوا کہ اب یہاں موجود تمام خواتین اچھا بول لیتی ہیں اور انگریزی میں بھی پر اعتماد ہو کر کسٹمر سے بات کرتی ہیں۔ اسکے علاوہ میں نے ٹیکنیکل کے شعبے میں بھی خواتین ملازمین کو ہی رکھا ہے تا کہ کسی بھی طرح کی کوئی ہیراسمنٹ نہ ہو اور وہ پرسکون ماحول میں کام کر سکیں۔ ان تمام چیزوں میں سیلون کی آمدن کا ایک بڑا حصہ لگ جاتا ہے، لیکن میں خوش ہوں کہ کم از کم اس سے خواتین میں بہتری آرہی ہے اور آگے چل کر وہ اور اچھا کرسکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید