امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا ملالہ یوسف زئی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

image
ویب ڈیسک:(10 اکتوبر 2018) ملالہ یوسف زئی کی بہادری اور عزم و ہمت کو سراہتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز ہیلری کلنٹن نے انسٹاگرام پر ملالہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’6 برس قبل طالبان نے پاکستان کے شمالی علاقے میں تعلیم حاصل کرنے کو جرم سمجھتے ہوئے ملالہ یوسف زئی پر اُس وقت گولی چلائی، جب وہ اسکول جانے کے لیے بس میں سوار ہو رہی تھیں‘۔

انہوں نے لکھا ’ملالہ کا انصاف کے لیے پُرعزم ہونا پوری دنیا کی لڑکیوں کی آواز کو آگے بڑھانا ہے، جیسا کہ وہ کہہ چکی ہیں کہ اگر ایک آدمی سب کچھ تباہ کرسکتا ہے تو ایک لڑکی سب کچھ کیوں نہیں بدل سکتی؟

‘ واضح رہے کہ ملالہ پر 9 اکتوبر 2012 کو وادی سوات کے علاقے مینگورہ میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں پہلے پشاور لے جایا گیا اور بعد میں راولپنڈی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

15 اکتوبر 2012 کو حالت میں بہتری آنے کے بعد ملالہ کو علاج کے لیے برطانیہ منتقل کردیا گیا، جس کے بعد سے وہ وہیں مقیم ہیں۔ 12جولائی 2013 کو ملالہ نے اپنی سالگرہ کے دن اقوام متحدہ میں خطاب کیا اور 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں انہوں نے امن کا نوبیل ایوارڈ حاصل کیا۔اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی مسلسل 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہ چکی ہیں جبکہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی جاچکی ہے۔

ملالہ اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ساتھ ہی وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں جس کے لیے ملالہ فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا۔

You May Also Like :
مزید