کعبہ کو دیکھ کر چھوٹی بچی کی طرح رو پڑتی ہوں دوسری بار عمرہ کرلیا! حنا خان نے غلاف کعبہ کو چھوتے ہوئے خوبصورت تصاویر شئیر کردیں

image

"یہ میرا پہلا عمرہ نہیں ہے لیکن ’ میری گھبراہٹ، بے چینی اور جذبات سب کچھ پہلے کی طرح ہیں. آپ روتے ہیں اور ایک چھوٹی بچی کی طرح رونے لگتے ہیں. خانہ کعبہ سے کوئی بھی شخص اپنی نظر نہیں ہٹا سکتا کیونکہ یہ سب بے حد بہترین ہے، یہ مقدس مقام میرے اندر بہت سکون اور اطمینان بھر دیتا ہے۔ الحمدللہ"

یہ کہنا ہے بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان کا جو اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں. حنا نے انسٹاگرام پر اس دوران کئی تصاویر شئیر کیں جن میں انھیں قرآن مجید پڑھتے اور خانہ کعبہ کو ہاتھ لگاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے.

حنا خان اس سے پہلے بھی گزشتہ برس رمضان کے مہینے میں بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرچکی ہیں.

You May Also Like :
مزید