آپ کے بغیر جینا نہیں جانتی تھی، مگر اب ۔۔ حنا بیات نے شوہر کی پہلی برسی پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

image

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ حنا بیات نے اپنے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر آج انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ آج اُنہیں اپنے شوہر سے بچھڑے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

حنا بیات نے اپنی پوسٹ میں شوہر کے لیئے جذباتی نوٹ لکھتے ہوئے لکھا کہ، "آپ کے بغیر جینا نہیں جانتی تھی، آج ایک سال بعد میرے لیے زندگی کے معنی بدل گئے ہیں، میں زندہ ہوں، سانس لے رہی ہوں، آگے بڑھ رہی ہوں، آخر کار میں سمجھ گئی، میرے لیے آپ کے آخری الفاظ کا کیا مطلب تھا، اللّٰہ ہے ناں۔"

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ، آپ کا ایمان اب میری طاقت ہے، میں ہر دن شکر گزاری کے ساتھ جیتی ہوں، اس دن کی امید میں کہ ہم دوبارہ مل جائیں گے، ان شاء اللّٰہ! اُس وقت تک میں آپ کو یاد کرتی رہوں گی، میرا سب سے بڑا نقصان، میری سب سے بڑی نعمت۔

یاد رہے کہ اداکارہ کے شوہر روجر بیات داؤد کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے۔

You May Also Like :
مزید