آج کل شادیوں میں ناکامی کی وجہ ۔۔ حنا خواجہ نے نوجوان جوڑوں کو کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کا کون سا مفید مشورہ دے دیا؟

image

حنا خواجہ بیات ایک سینئر پاکستانی اداکارہ ہیں جو بہت سے مشہور اور مختلف ڈراموں کا حصہ رہی ہیں۔ حنا خواجہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اینکر کیا تھا لیکن بعد میں ڈرامہ انڈسٹری میں قسمت آزمائی اور آج ان کا شمار پاکستان کی ورسٹائل اور مہذب سینئر اداکارہ میں ہوتا ہے۔

حال ہی میں حنا خواجہ گڈ مارننگ پاکستان میں نظر آئیں۔ حنا خواجہ نے نوجوان جوڑوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے مفید ٹِپ دیتے ہوئے بتایا کہ "میں گزشتہ 30 سالوں سے اپنے شوہر کے ساتھ خوشی سے ہوں اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں اور اس کا کامیاب سفر کا سب سے بڑا راز عزت و احترام ہے۔"

انھوں نے کہا کہ "احترام صرف آپ کے ایک دوسرے سے بات کرنے کے طریقے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ ہر چیز کا احترام ضروری ہے جیسے کہ آپ کو ان کی خوشیوں، ان کے خوابوں، خواہشات وغیرہ سب کا احترام کرنا ہوگا۔" حنا خواجہ نے مزید کہا کہ "جب رشتے میں عزت ہوتی ہے تو پیار بھی ہوتا ہے اور اپنی انا کو اپنے رشتے کے درمیان کبھی نہ آنے دیں۔"

You May Also Like :
مزید