مانی سے شادی نہ ہوتی تو 5 ،6 شادیاں کرتی۔۔ حرا مانی کا نجی زندگی سے متعلق نیا انکشاف

image

“ میں دل پھینک قسم کی لڑکی تھی۔ اگر مانی سے شادی نہ ہوتی تو بہت ساری شادیاں کرتی۔ مانی سے میری پسند کی شادی تھی لیکن اگر ان سے شادی نہ ہوتی تو مجھے ہر دوسرا لڑکا اچھا لگنے لگتا تھا۔ شادی کے بعد بہت ترقی ہوگئی ہے اور میں اسٹار بھی بن گئی ہوں۔ 5 یا 6 شادیاں کرتی“

یہ بولڈ بیان دینے والی کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی ٹیلیویژن کی مشہور اداکارہ حرا مانی ہیں۔ مذاق رات میں شرکت کرتے ہوئے حرا نے اپنی نجی زندگی کے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ حرا نے کہا کہ “ میرے شوہر اتنے ’رئیل‘ ہیں کہ وہ اگر شادی شدہ ہوتے تو بھی وہ ان ہی سے شادی کرتیں“

واضح رہے کہ حرا مانی اپنے پچھلے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف بھی کرچکی ہیں کہ مانی ان کی سہیلی کے منگیتر تھے لیکن انھوں نے سہیلی کے فون سے اس کے منگیتر کا نمبر چرا کر مانی سے دوستی کی اور شادی کی۔

اس حوالے سے حرا نے کہا کہ “تنقید کرتے ہیں کہ میں نے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کا نمبر چرا کر ان سے رابطہ کیا تو مجھے یہ بات بتانے کا کوئی پچھتاوا نہیں اور جنہیں تنقید کرنی ہے کرتے رہیں“

You May Also Like :
مزید