معافی کی ویڈیو بنانے سے پہلے میک اپ لازمی کرلیا تھا ۔۔ حرا مانی نے تو معافی مانگ لی لیکن اس معافی کا سوشل میڈیا والوں نے کیسے تیا پانچہ کر دیا جانیں

image

حرا مانی کا شمار عوام کی پسندیدہ ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے مگر حالیہ دنوں میں اپنے ایک بیان کے سبب ان کو عوام کی جانب سے شدید ترین تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا جب کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دیۓ گۓ ایک پیغام میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر ہمیشہ ایک ساتھ رہیں اور ان کے درمیان کبھی جدائی نہ ہو

حرا مانی کی روتے ہوۓ معافی

اس موقع پر جب حرا مانی نے عوام کی اتنی شدید تنقید سنی تو انہوں نے اس حوالے سے فورا ایک اور ویڈيو بنا ڈالی جس میں انہوں نے عوام کو بتایا کہ چھٹیوں پر ملک سے باہر ہونےکے سبب ان کو دعا زہرا اور ظہیر کے بارے میں حقیقت کا پتہ نہ تھا اور وہ نہیں جانتی تھیں کہ یہ اغوا کا کیس ہے اس وجہ سے وہ اپنا بیان واپس لیتی ہیں لیکن ان کی یہ معافی اس وقت ایک اور شکل اختیار کر گئی جب کہ خدیجہ عباس نامی ایک کانٹینٹ رائٹر نے ان کی اس معافی میں بیان کيۓ گۓ حقائق کو اپنے مزاحیہ انداز میں اٹھایا جس کے بعد سوشل میڈيا بریگیڈ کو ان پر تنقید کرنے کا ایک اور موقع ہاتھ آگیا

خدیجہ عباس کا حرا مانی کی معافی پر اپنے انداز میں تبصرہ

خدیجہ عباس نے حرا مانی کی ویڈيو پر جو تبصرے کیۓ وہ کچھ اس طرح سے تھے

1:مجھے تین ماہ سے ٹرینڈنگ پر رہنے والی خبر کے بارے میں پتہ نہ تھا مگر کراچی میں کب کب بارش ہوئی یہ ضرور پتہ تھا

2: میں اسٹار ہوں اس لیۓ اپنے چاہنے والوں کو ناراض نہیں کر سکتی (اس میں اسٹار پر زور دیا گیا ہے )

3: میں بہت نیچرل ہوں بہت چیریٹی (امداد) کرتی ہوں مگر اس ویڈيو سے میں اپنی شو آف نہیں کر رہی ہوں

4: میں اس وقت بہت دکھی ہوں ( اس وجہ سے ویڈیو بنوانے سے پہلے پورا میک اپ کر لیا تھا )

5: جب تک عوام کی تنقید نہیں ہوئي تھی تب تک اپنی بات کے حق میں میں نے ایک اسٹوری بھی ڈالی تھی مگر پھر خیال آيا کہ ابھی ابھی تو میرا پرفیوم لانچ ہوا ہے اس کی ٹارگٹ سیل کا کیا ہو گا

6: مجھے مانی نے سمجھایا تو مجھے سمجھ آئی کیوں کہ عورتوں میں تو عقل کم ہی ہوتی ہے

7: دوسرے ملکوں میں رہنے والے لوگوں کو ملک کے حالات معلوم نہیں ہوتے کیوں کہ یہ اٹھارویں صدی ہے اور دنیا کو انٹر نیٹ کی سہولت تو میسر ہی نہیں ہے اور سب سے آخر میں

8: مرد بڑی پیاری چیز ہے

سوشل میڈيا صارفین کے تبصرے

خدیجہ عباس کی ہلکی پھلکی تنقید سوشل میڈيا کی تھریڈ کا سلسلہ اختیار کر گئی اور لوگوں نے اس پر مختلف مزاحیہ تبصرے کر ڈالے جو کچھ اس طرح سے ہیں

9: میری اپنی اولاد مجھے سے تنگ ہے

10 : پہلی دفعہ فیملی نے کہا ویڈيو مت بناؤ پھر کہا بنا لو ذلیل تو ویسے ہی ہونا ہے

11: عامر لیاقت کی موت اور ڈپریشن سے اندازہ لگا لیں کہ میں کتنی پریشان ہوں

جب کہ کچھ افراد نے ان کے اس سارے معاملے کو انسٹا گرام پر ٹرینڈ کرنے کی ایک کامیاب کوشش قرار دیا جب کہ کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹی آر پی لینے کے لیۓ معافی والی ویڈیو کا بھی اختتام رونے پر کیا تاکہ ڈراموں کی طرح زیادہ سے زيادہ ریٹنگ لے سکیں تاہم کچھ بھی کہیں حرا مانی اس وقت ٹرینڈ کر رہی ہیں تبھی تو شو بز کے معاملے میں کہا جاتا ہے کہ بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا

You May Also Like :
مزید