بیوی اب ٹھیک نہیں ہوگی مگر اسے چھوڑ نہیں سکتا ۔۔ بے روزگار ہونے کے باوجود یہ شخص بیمار بیوی کا خیال کیسے رکھ رہا ہے؟

image

"میری بیوی برونا ایک ایسے عارضے کا شکار تھی جو اعصابی نظام کو دھیرے دھیرے متاثر کرتی ہے اور انسان کو کسی قابل نہیں چھوڑتی. لیکن مجھے وہ پسند آئی اور ہم نے شادی کرلی. شادی کا کچھ عرصہ بہت اچھا گزرا لیکن اس کے بعد برونا مستقل بیمار ہوگئی اور میری نوکری بھی چھٹ گئی"

یہ کہنا ہے ڈیوڈ کا جن کی چند سال پہلے برونا نامی عورت سے شادی کی۔ جب لوگ شادی کرتے ہیں تو وہ بیماری اور صحت میں ایک دوسرے سے محبت کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ لیکن اپنی شادی کے دن، کوئی بھی بیماری کے بارے میں نہیں سوچتا البتہ ڈیوڈ اور برونا کئی سالوں سے اس آزمائش میں مبتلا ہیں.

اپنی بیوی کی دن رات دیکھ بھال کرنے سے ڈیوڈ کی نوکری متاثر ہوئی اور انھیں نوکری سے نکال دیا گیا لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور آس پاس کے لوگوں سے بیوی کے علاج کے لئے چندہ جمع کرنا شروع کردیا. برونا 2 برس تک اسپتال میں رہیں جبکہ ان کی بیماری کو اب 5 سال ہوگئے ہیں. برونا کوئی بھی کام خود نہیں کرسکتیں نہ ہی وہ بول یا سمجھ سکتی ہیں. اس حالت میں بھی ڈیوڈ پر امید ہیں اور چاہتے ہیں ان کی بیوی پہلے کی طرح ٹھیک ہوجائے.

یہ سچی کہانی ان لوگوں کے لئے سبق ہے جو اپنے جیون ساتھی کی چھوٹی موٹی کمیوں یا مجبوری پر ان کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں. ڈیوڈ اب ٹیکسی چلاتے ہیں اور باقی کا وقت بیوی کی دیکھ بھال میں گزارتے ہیں. ڈیوڈ کی محبت دنیا بھر کے شوہروں کے لیے مثال ہے.

You May Also Like :
مزید