میں نے عمران کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت انجوائے کیا۔۔ حمیمہ مَلِک کا اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر ردِ عمل

image

حمیمہ ملک ہمیشہ شوبز میں اپنے بے باک اور بولڈ کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، وہ ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ کھل کر بات کرنے والوں میں سے بھی ہیں۔ آج کل وہ اپنی نئی آنے والی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی پروموشنز میں مصروف ہیں

حال ہی میں انھوں نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی آنی والی نئی فلم سمیت بھارت میں کام کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی ہے۔

حمیمہ ملک نے مولا جٹ میں اپنے کردار سے متعلق بتانا کہ وہ اس میں مرکزی کردار نوری نتھ کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا نام "دارو نتھ" ہے یہ کردار کافی مضبوط اور اہم ہے، فلم کے ڈائریکٹر نے شروع دن ہی سے اس کردار کے لیے مجھے چنا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "اس فلم میں ہو سکتا ہے کہ میرا کوئی رومانوی سین بھی ہو"

انٹرویو میں جب ان سے بھارت میں عمران ہاشمی کے مدِ مقابل کی گئی فلم راجہ نٹوَر لال میں کام کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ "میں ایک اداکار ہوں، اور ایک اداکار صرف اپنا کردار ادا کر رہا ہوتا ہے اُسے جو کہا جاتا ہے وہ وہی کرتا ہے۔" مزید یہ کہ "اس فلم میں ایسا کوئی رومانوی سین نہیں تھا جس پر میں شرمندگی محسوس کروں، میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت انجوائے کیا، وہ ایک بہت اچھے انسان ہیں۔"

WATCH LIVE NEWS

You May Also Like :
مزید