میری سوتن نے مجھ سے میرا شوہر اور بچوں کا باپ چھین لیا ۔۔ عورت اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے رو پڑی

image

میاں بیوی کا رشتہ ایک مضبوط اور مستحکم رشتہ ہوتا ہے۔ جس کی بنیاد اچھی ہو تو گھرانہ خوشحال ہوتا ہے، اور اگر یہ دونوں کڑیاں ٹوٹ جائیں یا بکھر جائیں تو اس رشتے کو کوئی نہیں بچا پاتا۔ جب اس رشتے میں کوئی تیسرا رفیق آ جائے تو کسی ایک کو قربانی دینی پڑتی ہے۔ ایسی ہی ایک کہانی ستارہ یٰسین کی بھی ہے جن کی شادی 13 سال کی عمر میں ہوگئی تھی اور ان کی شادی کے 13 سال بعد ان کے شوہر نے اپنے بچپن کی محبت اپنی کزن سے دوسری شادی کرلی اور اب وہ کوثر یعنی دوسری بیوی کو خوش رکھنے کے لئے اسی کے ساتھ رہ رہے ہیں اور ستارہ اپنے بچوں کے ساتھ الگ گھر میں رہ رہی ہے۔

کچھ روز قبل یوٹیوب پر ستارہ نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اپنی بیٹیوں کی سالگرہ اکیلے ہی منائی تھی اور یہ بہت اداس تھیں، مگر اپنے بچوں کی خاطر چہرے پر مسکراہٹ سجا رکھی تھی۔ جب سے ان کے شوہر کی دوسریش ادی ہوئی ہے ستارہ بالکل تنہا ہوگئی ہیں۔ گژزتہ روز بنائی گئی ویڈیو میں ستارہ نے بتایا کہ:

'' میرے شوہر کی دوسری بیوی یعنی کوثر کے گھر والوں نے میری جیٹھانی کے گھر آئے اور میرے شوہر کو بھی وہیں بلایا، جس دن میرے بچوں کی سالگرہ تھی اس دن میرے شوہر ہمارے پاس نہ آئے اور اس کوثر کے پاس ہی رہے، اس کے گھر والوں نے اعتراض کیا کہ میں کیوں اس کا نام لیتی ہوں جس پر میری والدہ نے کہا کہ ان کو جو کرنا تھا وہ کرچکے اب ستارہ کی مرضی وہ جیسے چاہے رہے، میں نے بھی سوچ لیا کہ اگر وہ دونوں ایک ساتھ خؤش ہیں تو میں کچھ نہیں کہوں گی، میرے ساتھ زیادتی کی میرا شوہر چھینا میرے معصوم بچوں کا باپ چھینا، مجھ سے خوشیاں چھین لیں، لیکن اب میں بھی ان کو چھوڑ کر اپنے بچوں کے ساتھ خوش رہوں گی، جب انہیں ہماری پروہ نہیں تو پھر میں کیوں ان کی پروہ کروں۔۔ ''

You May Also Like :
مزید