باپ کی آنکھیں بند ہونے سے پہلے بیٹیاں اسپتال میں دلہن بن گئیں۔۔ آئی سی یو میں ہونے والی انوکھی شادی جس کی وجہ نے سب کو حیران کر دیا

image

جب بیٹیاں جوانی کی دہلیز پر پہنچ چکی ہوں تو ہر باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ بس کسی طرح بیٹیوں کو اپنے گھر رخصت ہوتا دیکھ لے. ایسی ہی خواہش 55 برس کے محمد جنید اقبال کی تھی جن کی دونوں بیٹیوں کی شادی کی تاریخ بھی طے ہوچکی تھی. البتہ اچانک طبعیت خراب ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے پر محمد جنید نے آخری خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی دیکھنا چاہتے ہیں.

البتہ ڈاکٹر نے ان کی نازک طبعیت کو دیکھتے ہوئے اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے منع کردیا جس کے بعد محمد جنید کی دونوں بیٹیوں کا نکاح لکھنؤ کے اسپتال کے آئی سی یو میں ہوا.

جنید اقبال کا کہنا تھا کہ "میری آخری خواہش ہے کہ دونوں بیٹیوں کی شادی میری آنکھوں کے سامنے ہو جائے"

دونوں بیٹوں کے دولہے ممبئی سے لکھنؤ آئے اور نکاح پڑھوایا گیا. اس انوکھی شادی میں ڈاکٹر اور نرسوں نے بھی شرکت کی اور شادی شدہ جوڑوں کو دعائیں دیں.

You May Also Like :
مزید