مجھے دو نمبر کہا، اگر آپ میں ہمت ہے تو ۔۔ عفت عمر نے خلیل الرحمان قمر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کونسا چیلنج کر دیا؟

image

پاکستان معروف مصنف، شاعر و ادیب خلیل الرحمان قمر خواتین کے حوالے سے سخت موقف کی وجہ سے اکثر تنازعات کی زد میں رہتے ہیں، اداکارہ ماہرہ خان کے علاوہ کئی خواتین کے ساتھ ان کی چپقلش جاری ہے اور اب اداکارہ عفت عمر بھی چیلنج کرکے خلیل الرحمان قمر کے مخالفین کی صف میں کھڑی ہوگئی ہیں۔

اداکارہ عفت عمر نے ایک نجی ٹی وی شو میں خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت چھوٹی سوچ اور تلخ مزاج کے آدمی ہیں، اس لیے ان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے نیشنل ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر گالیاں دیں اور یہ اختلاف صرف اس لیے نہیں ہے کہ اُنہوں نے گالیاں کسی عورت کو دیں بلکہ اگر ایسا وہ کسی مرد کے ساتھ کرتے تو بھی میرا یہی ردِعمل ہوتا کیونکہ نیشنل ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر آپ کسی کو گالیاں نہیں دے سکتے۔

اداکارہ عفت عمر نے خلیل الرحمٰن قمر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹی وی شو میں بیٹھ کر آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں دو نمبر عورت ہوں، اگر آپ کے اندر ہمت ہے تو پھر آئیں اور میری دو نمبری ثابت کر کے دکھائیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں دو ٹکے کی عورت کے ڈائیلاگ کے بعد خلیل الرحمان قمر کو بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ آزاد خیال خواتین کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر کے تلخ خیالات کی وجہ سے بھی خواتین اکثر ان سے نالاں رہتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید